Qura Ramal German Silver

 3,000

SKU: قرعہ رمل جرمن سلور Category: Tags: ,

قرعہ رمل کا استعمال علم رمل میں کیا جاتا ہے۔ علم رمل میں زائچہ بنانے کے لیے رمال قرعہ رمل کو استعمال کرتے ہیں۔ اسے ہاتھ میں لے زمین یا میز پر پھینکا جاتا ہے۔ اس کی اشکال کی بنیاد پر زائچہ رمل بنایا جاتا ہے۔ ادارہ راہنمائے عملیات سے آپ کو علم رمل پر اردو، عربی اور فارسی میں علم رمل پر کتب بھی مل سکتی ہیں۔ کتب کی تفصیل کے لیے آپ ہماری ویب سائٹ khalidrathore.com پر راٹھور پبلشر اور قدیم کتب کا صفحہ دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں علم رمل سے متعلق کافی کتب دستیاب ہیں جو پرنٹڈ اور فوٹو سٹیٹ کی شکل میں دستیاب ہوں گی۔
ادارہ تین طرح کے قرعہ رمل فراہم کرتا ہے۔قرعہ رمل جرمن سلور، تانبہ اور پیتل پر تیار کیے جاتے ہیں۔ ان کی تفصیل آپ کو ہماری ویب سائٹ سے مل جائے گی۔ مزید کسی تفصیل کے لیے آپ ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
کتب کی تفصیل درج ذیل ہے:
الاقوال المرضیتہ فی معرفۃ الاعمال الرمرضیتہ
الاقوال المرضیتہ فی معرفۃ الاعمال الرمرضیتہ شیخ محمد زناتی الفلکی کی تصنیف ہے۔ جس میں علم نجوم، طوالع، بروج طبائع اور زیادہ علم رمل کے بارے میں ذکر ہے۔ مصنف نے ان علوم پر اور بھی کتابیں تصنیف کی ہیں۔ حدیث شریف میں ہے کہ حضرت ارمیا علیہ السلام رمل کا علم رکھتےتھے اور لوگوں کو اس کی تبلیغ دیتے تھے۔ علم رمل کا بنیادی مقصد مسائل کا استخراج اور ان کا حل پیش کرنا ہے۔ مصنف نے کتاب میں ملاپ و جدائی ، شادی و نکاح، زوجین کے تعلقات، چور و مال مسروقہ، غائب آدمی، بھاگ جانے والے اور سفر و مسافر وغیرہ کے بارے میں سوالوں کے جوابات اور تفصیلات دی ہیں۔
اشراق الرمل و محبوب الرمل
علم رمل از شاد گیلانی
خزینہ رمل از شاد گیلانی
کاتب تقدیرکتاب رمل
qura ramal german silver

Shopping Cart